9 اشعار

بیت الحرم کے ساتھ نہ بیت الصنم کے ساتھ

Bait-ul-Haram ke saath na Bait-ul-Sanam ke saath

بیت الحرم کے ساتھ نہ بیت الصنم کے ساتھ

«بیت الحرم کے ساتھ نہ بیت الصنم کے ساتھ» کامل شطاری کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «معراج بندگی کا وہی تو مقام ہے کامل شطاری» میں 27 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

بیت الحرم کے ساتھ نہ بیت الصنم کے ساتھجیتا ہوں اک حقیقت بے کیف و کم کے ساتھ

محسوس یہ ہوا مجھے احساس غم کے ساتھمیں اس کے دم کے ساتھ ہوں وہ میرے دم کے ساتھ

آنسو سنبھل کے پھونچھئے بیمار عشق ہوںدل بھی لگا ہوا ہے میری چشم نم کے ساتھ

وہ یاد کر کے روئیں گے مجھ کو تمام عمریہ ان کے سارے ناز ہیں میرے ہی دم کے ساتھ

منشائے یار کا ہوں کھلونا بنا ہواوہ کھیلتے ہیں میرے وجود و عدم کے ساتھ

ہوں ہر مآل کار سے بے فکر و مطمئندامن بندھا ہے دامن ترک عجم کے ساتھ

ممکن نہیں وہ حشر میں رسوا کرے مجھےجس کے کرم سے گزری ہے اب تک بھرم کے ساتھ

مجھ بے عمل کو اہل عمل میں نہ ڈھونڈئیےرہتا ہوں اس کے دامن فضل و کرم کے ساتھ

کاملؔ بروز حشر مرے سجدہ ہائے شوقمشہور ہوں گے یار کے نقش قدم کے ساتھ

— کامل شطاری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں