6 اشعار

دل کو تسکین یار لے ڈوبی

Dil ko taskeen-e-yaar le doobi

دل کو تسکین یار لے ڈوبی

«دل کو تسکین یار لے ڈوبی» خمار بارہ بنکوی کا کلام ہے، جسے حسین بلوچ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)» میں 2 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

دل کو تسکین یار لے ڈوبیاس چمن کو بہار لے ڈوبی

اشک تو پی گئے ہم ان کے حضورآہ بے اختیار لے ڈوبی

عشق کے کاروبار کو اکثرگرمیٔ کاروبار لے ڈوبی

حال غم ان سے بار بار کہااور ہنسی بار بار لے ڈوبی

تیرے ہر مشورے کو اے ناصحآج پھر یاد یار لے ڈوبی

چار دن کا ہی ساتھ تھا لیکنزندگی اے خمارؔ لے ڈوبی

— خمار بارہ بنکوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں