6 اشعار

آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رہیں گے

Aankhon ke charaghon mein ujaale na rahenge

آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رہیں گے

«آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رہیں گے» خمار بارہ بنکوی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)» میں 2 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رہیں گےآ جاؤ کہ پھر دیکھنے والے نہ رہیں گے

جا شوق سے لیکن پلٹ آنے کے لیے جاہم دیر تلک خود کو سنبھالے نہ رہیں گے

اے ذوق سفر خیر ہو نزدیک ہے منزلسب کہتے ہیں اب پاؤں میں چھالے نہ رہیں گے

جن نالوں کی ہو جائے گی تا دوست رسائیوہ سانحے بن جائیں گے نالہ نہ رہیں گے

میں توبہ تو کر لوں مگر اک بات ہے واعظکیا آج سے گردش میں پیالے نہ رہیں گے

کیوں ظلمت غم ث ہو خمارؔ اتنے پریشانبادل یہ ہمیشہ ہی تو کالے نہ رہیں گے

— خمار بارہ بنکوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں