7 اشعار

حسن جب مہرباں ہو تو کیا کیجیے

Husn jab mehrbaan ho to kya kījiye

حسن جب مہرباں ہو تو کیا کیجیے

«حسن جب مہرباں ہو تو کیا کیجیے» خمار بارہ بنکوی کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)» میں 2 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

حسن جب مہرباں ہو تو کیا کیجیےعشق کے مغفرت کی دعا کیجیے

اس سلیقے سے ان سے گلہ کیجیےجب گلہ کیجیے ہنس دیا کیجیے

دوسروں پر اگر تبصرہ کیجیےسامنے آئنہ رکھ لیا کیجیے

آپ سکھ سے ہیں ترک تعلق کے بعداتنی جلدی نہ یہ فیصلہ کیجیے

زندگی کٹ رہی ہے بڑے چین سےاور غم ہوں تو وہ بھی عطا کیجیے

کوئی دھوکا نہ کھا جائے میری طرحایسے کھل کے نہ سب سے ملا کیجیے

عقل و دل اپنی اپنی کہیں جب خمارؔعقل کی سنئے دل کا کہا کیجیے

— خمار بارہ بنکوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں