7 اشعار

کبھی جو میں نے مسرت کا اہتمام کیا

Kabhī jo maiñ ne masarrat kā ihtemām kiyā

کبھی جو میں نے مسرت کا اہتمام کیا

«کبھی جو میں نے مسرت کا اہتمام کیا» خمار بارہ بنکوی کا کلام ہے، جسے فائیٹر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قسطوں میں خود کشی کا مزہ ہم سے پوچھیے (خمار بارہ بنکوی)» میں 2 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

کبھی جو میں نے مسرت کا اہتمام کیابڑے تپاک سے غم نے مجھے سلام کیا

ہزار ترک تعلق کا اہتمام کیامگر جہاں وہ ملے دل نے اپنا کام کیا

زمانے والوں کے ڈر سے اٹھا نہ ہاتھ مگرنظر سے اس نے بصد معذرت سلام کیا

کبھی ہنسے کبھی آہیں بھریں کبھی روئےبقدر مرتبہ ہر غم کا احترام کیا

ہمارے حصے کی مے کام آئے پیاسوں کےز راہ خیر گناہ شکست جام کیا

طلوع مہر سے بھی گھر کی تیرگی نہ گھٹیاک اور شب کٹی یا میں نے دن تمام کیا

دعا یہ ہے نہ ہوں گمراہ ہم سفر میرےخمارؔ میں نے تو اپنا سفر تمام کیا

— خمار بارہ بنکوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں