5 اشعار

اے اسیر یاس کثرت کی ہے تجھ کو احتیاج

Aye aseer-e-yaas kasrat ki hai tujh ko ihtiyaj

اے اسیر یاس کثرت کی ہے تجھ کو احتیاجخوب صورت عورتوں کا قرب ہے تیرا علاج

کیسی مشکل میں ہے دنیا دار انساں کیا کرےاک طرف خواہش کی شدت اک طرف ہے لوک لاج

دوستو اس حال میں جینا پڑے گا کب تلکذہن و دل پر ایک مدت سے ہے مایوسی کا راج

ہم تو اس کو مانتے ہیں جانتے ہیں اس کو مردجو کہ دشمن سے بھی لے توصیف و تحسیں کا خراج

کرشن موہنؔ حدت غم سے پھنکا ہے تن بدناور میرے حال پر ہنستا ہے یہ ظالم سماج

— کرشن موہن