11 اشعار

یاس و غم میں اے ملن کی آس کے آنسو چمک

Yaas o gham mein aye milan ki aas ke aansu chamak

یاس و غم میں اے ملن کی آس کے آنسو چمکعقل کی ظلمت میں اے احساس کے جگنو چمک

دل رہین یاس ہے محسوس ہوتی ہیں اداسچاندنی شوخی حیا شبنم ادا خوشبو چمک

پھیکی پھیکی بے مزہ بے نور سی ہے زندگیعقل کی شوخی دمک اے حسن کے جادو چمک

اپنی چنچلتا سے میرے پیار کو چمکا گئیتیرے البیلے نشیلے روپ کی دلجو چمک

ہار کر تدبیر نے تقدیر سے کہہ ہی دیامان بھی جا مَیں تو چمکی ہوں بہت اب تو چمک

زندگی میں ہو کبھی تو کوئی ہنگامہ بپاجذبۂ آوارہ و شوخ دل یکسو چمک

ایسے چمکاتا ہے قلب‌ زار کو تیرا خیالجیسے دشت تیرہ کو دے دیدۂ آہو چمک

چیرنا ہے بے حسی کی گہری ظلمت کو تجھےاور ابھی اس طور سے اے دشنۂ ابرو چمک

تیرے تیور زیور احساس ہیں الماس ہیںیاد کے کہرے میں سوز و کاوش پہلو چمک

اے فسون راز جلوت ساز اے خلوت نوازپیار کی آواز پائے ناز کے گھنگھرو چمک

کرشن موہنؔ کے دکھی من پر اندھیرا چھا گیاروپ کی دھوپ اے برہ کے درد کی دارو چمک

— کرشن موہن