20 اشعار

چاہتوں کا جہان ہے اردو

Chahaton ka jahan hai Urdu

چاہتوں کا جہان ہے اردوراحتوں کا نشان ہے اردو

عشق کا اعتبار اور وقارحسن کی آن بان ہے اردو

دل فزا ضو کدہ صباحت کااور ملاحت کی کان ہے اردو

نثر کا ہے خرام خوش ہنگامشاعری کی اڑان ہے اردو

زندہ ہے اپنا ذوق و شوق اس سےآرزوؤں کی جان ہے اردو

لطف ہستی کا رنگ مستی کاخوش نما کاروان ہے اردو

ذکر آرائش خم کاکلکیف ہندوستان ہے اردو

دفتر اتحاد و یک جہتیپیار کی داستان ہے اردو

ایکتا ہے انیکتا میں بھیدوست داری کا مان ہے اردو

غالبؔ و میرؔ اس کے شیدا تھےجن کی روح روان ہے اردو

آتشؔ و مومنؔ و نظیرؔ و جگرؔجن کی رنگیں زبان ہے اردو

اس کے عاشق نسیمؔ اور چکبستؔجن کے جذبوں کی شان شان ہے اردو

دوست اس کے سرورؔ اور سرشارؔاس لئے شادمان ہے اردو

درد مند اس کے پریم چندؔ رہےجن کے باعث جوان ہے اردو

اس کے مشتاق ملاؔ اور فراقؔجن کے دل کا بیان ہے اردو

نعرہ زن جوشؔ کا خروش اس میںجوش کی ترجمان ہے اردو

فیضؔ و اقبالؔ و کرشن چندر سےوسعت بے کران ہے اردو

دھوم محرومؔ کی ہوئی اس میںاور منورؔ کی آن ہے اردو

راشدؔ و میراجیؔ کی البیلیشوخ ادا راز دان ہے اردو

فطنت و فن کی دولت بیدارکرشن موہنؔ کی جان ہے اردو

— کرشن موہن