6 اشعار

دل کی رکھنا دیکھ بھال اے دلبر رنگیں جمال

Dil ki rakhna dekh bhaal aye dilbar rangeen jamal

دل کی رکھنا دیکھ بھال اے دلبر رنگیں جمالہے بہت نازک یہ شیشہ اس میں آ جائے نہ بال

آرزو مندی میں بھی مشکل پسندی کا جنوںدل اسی کو چاہتا ہے جس کا ملنا ہے محال

اک فقیر بے نوا نے مجھ کو سمجھایا یہ رازدرد کی دولت کے آگے ہیچ ہیں مال و منال

اپنی کم ظرفی کا غم ہے اور کوئی غم نہیںدل سے تیرا غم نہ سنبھلا مجھ کو ہے بس یہ ملال

اتنی خالی بھی نہیں دنیا خلوص قلب سےآ ہی جاتے ہیں نظر ہم ایسے مخلص خال خال

کرشن موہنؔ طبع پر طاری ہے ایسی بے حسیعشق ہے جی کا زیاں اور حسن ہے جاں کا وبال

— کرشن موہن