7 اشعار

نالۂ صبح کے بغیر گریۂ شام کے بغیر

Nālah sub'h ke baghair giryah shām ke baghair

نالۂ صبح کے بغیر گریۂ شام کے بغیرہوتا نہیں وصال یار سوز دوام کے بغیر

تو نے اگر کیا نہ یاد شق رہے گا نامرادکیسے کٹے گی زندگی تیرے پیام کے بغیر

ہے یہ مرا ہی حوصلہ کرتا ہوں روز سامناگردش صبح و شام کا گردش جام کے بغیر

عرصہ ہوا وہ فتنہ گر آیا نہیں کبھی ادھرسونی پڑی ہے رہگزر حسن خرام کے بغیر

کیف نشاط دم بدم چومتا ہے مرے قدمچلتا نہیں ہوں ایک گام آپ کے نام کے بغیر

جب بھی ملے وہ ناگہاں جھوم اٹھے ہیں قلب و جاںملنے میں لطف ہے اگر ملنا ہو کام کے بغیر

میرے جنوں کے فیض سے گرمی شوق آ گئیسرد تھی محفل طرب میرے کلام کے بغیر

— کرشن موہن