5 اشعار

گیان مارگ

Gyaan Marg

ضیائے راز کو آکاش میں تلاش نہ کرکہ یہ ہے روح کی گہرائیوں میں رخشندہ

ہماری روح میں آکاش ہے جو تابندہوشال جھیل ہے نرمل ہے جس کا چنچل جل

کھلے ہوئے ہیں حقیقت کے جس میں نیل کملدل وجود کا درک دروں ہے راہ نجات

کمال عشق ہے بیزار رنگ ظاہر سےمجاز و ساز نیاز و گداز کیا جانے

رسوم سطح سے راز بقا نہیں کھلتاقمیص دھونے سے انساں کا دل نہیں دھلتا

— کرشن موہن