9 اشعار

جنوں عرفان بن کر رہ گیا ہے

Junoon irfan ban kar rah gaya hai

جنوں عرفان بن کر رہ گیا ہےیہ کفر ایمان بن کر رہ گیا ہے

یہ کافی‌ گھر مری شاموں کا محورمری پہچان بن کر رہ گیا ہے

فرشتہ جس کو بننا تھا وہ انساںفقط حیوان بن کر رہ گیا ہے

وہ تھا اک نکتہ داں خوش فکر شاعرمگر نادان بن کر رہ گیا ہے

سخن میرا تری بزم طرب میںسریلی تان بن کر رہ گیا ہے

یہ کیسی محویت ہے میرا ہوناترا پیمان بن کر رہ گیا ہے

ہوئے نا پید احساس و تخیلادب بے جان بن کر رہ گیا ہے

جدیدیت میں بے چارا سخنورخرد کی شان بن کر رہ گیا ہے

دبستان سخن اب کرشنؔ موہنشعور‌ستان بن کر رہ گیا ہے

— کرشن موہن