6 اشعار

ترس رہا ہوں عدم آرمیدہ خوشبو کو

Taras raha hoon adam aarmeeda khushboo ko

ترس رہا ہوں عدم آرمیدہ خوشبو کوکہاں سے ڈھونڈ کے لاؤں رمیدہ آہو کو

زہے نصیب کہ تسکین دے رہا ہے آجتمہارا حسن مرے عشق سر بہ زانو کو

چمک رہا ہے تری راہ میں تری خاطرہے انتظار ترا ہر دیے کو جگنو کو

ستم کہ اہل محبت بھی رہ گئے ناکامسمجھ نہ پائے جمال ہزار پہلو کو

اتارا عمر گریزاں کے رستے جوگی نےہمارے سر سے کئی جوگنوں کے جادو کو

ہزار حیلے بہانے سے کرشن موہنؔ نےشکار شوق کیا ہے نگار دلجو کو

— کرشن موہن