5 اشعار

وصل رنگیں کا مزا اتنا نہ لوٹ

Wasl-e-rangīn ka maza itna na loot

وصل رنگیں کا مزا اتنا نہ لوٹآگہی و ہوش کا رشتہ ہی جس سے جائے ٹوٹ

مت سمجھ اس کی وفا کو جھوٹ موٹایسے اکثر عشق میں تقدیر بھی جاتی ہے پھوٹ

اتنی بد مستی بھی تو اچھی نہیںکیف دل ہے ساغر مے ہاتھ سے جائے نہ چھوٹ

موت ظلمت زندگی نور مدامکس قدر سنگیں ہے یہ سچ کس قدر رنگیں یہ جھوٹ

کب تلک اس کو سنبھالیں کیا کریںکرشن موہنؔ من تو کومل کانچ ہے جائے گا ٹوٹ

— کرشن موہن