9 اشعار

وہ کیا زندگی جس میں جوشش نہیں

Vo kyā zindagī jis meñ joshish nahīñ

وہ کیا زندگی جس میں جوشش نہیںوہ کیا آرزو جس میں کاوش نہیں

جنوں آئنہ دار سوز دروںجنوں پر خوشی کی نوازش نہیں

مقدر کا مرہون منت ہے یہترا مرتبہ وجہ نازش نہیں

حقیقت کا عکاس میرا کلامتصنع نہیں اس میں کوشش نہیں

یہ اظہار سادہ ہے جذبات کاکمال ہنر کی نمائش نہیں

زمانے سے ہوں بے نیاز اس قدرستائش کی بھی دل میں خواہش نہیں

یہ کیا ہو گیا تیرے مکتوب میںتعلق کا رنگ نگارش نہیں

اسے مل سکے کامیابی کہاںمددگار جس کی سفارش نہیں

وہ بے باک آزاد گفتار ہےکبھی کرشنؔ موہن کو بندش نہیں

— کرشن موہن