10 اشعار

یاس کہتی ہے اجالے سے اندھیرے بن جا

Yaas kehti hai ujale se andhere ban ja

یاس کہتی ہے اجالے سے اندھیرے بن جاآس کا حکم ہے چاہت کا سویرا بن جا

حسن پر کیف سے کر رام دل اہل‌ زماںگھیر لے سارا جہاں زلف کا گھیرا بن جا

کیا ستم ہے کہ مرے سادہ و بیکس دل کوہوس مال کا فرماں ہے لٹیرا بن جا

میں نے کب تجھ سے کہا ترک تمنا کر کےاے دل زار کسی بھوت کا ڈیرا بن جا

تھامنا ہے تجھے اک دشمن بد طینت کوپرچم ہند شجاعت کا پھریرا بن جا

بے نیازانہ گزر جادۂ رنگ و بو سےاے مرے جذبۂ دل جوگ کا پھیرا بن جا

ضرب دنیا پہ لگا کر اسے تابع کر لےاس کا دل جیت اندھیرے میں سویرا بن جا

زخمی ناگن کی طرح مارتی ہے پھن دنیااس سے بچنے کے لیے ایک سپیرا بن جا

مچھلیاں ڈھونڈتے موتی بھی میسر ہوں گےگھوم دریاؤں میں بے باک مچھیرا بن جا

کرشن موہنؔ کے دکھی من سبھی بندھن تج کرجس میں سکھ چین ہو وہ رین بسیرا بن جا

— کرشن موہن