8 اشعار

اے ری چڑیا

Ae Ri Chidiya

اے ری چڑیا

«اے ری چڑیا» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

جانے اس روزن میں بیٹھے بیٹھےتو کس دھیان میں تیری چڑیا اے ری چڑیا

بیٹھے بیٹھے تو نے کتنی لاج سے دیکھاپیتل کے اس اک تل کو جو تیری ناک میں ہے

اپنی پت پر یوں مت ریجھ خبر ہے باہراک اک ڈاین آنکھ کی پتلی تیری تاک میں ہے

تجھ کو یوں چمکارنے والوں میں ہے اک جگ تیرا بیریچڑیا اے ری چڑیا

بھولی تو یوں اڑتی پنکھ جھپکتییہاں کہاں آ ٹھہری چڑیا اے ری چڑیا

یہ تو میرے دل کا پنجرا ہے تو اس میںاپنی ٹوٹی پھوٹی خوشیاں ڈھونڈنے آئی ہے

پگلی یہاں تو ہے ہیرے کی کنی کا چوگااور اک زخمی سانس اس پنجرے کی انگنائی ہے

اڑ اور مہکی ہوئی بن بیلڑیوں میںجا چن اپنی لے ری چڑیا اے ری چڑیا

— مجید امجد