8 اشعار

بہار

Bahar

بہار

«بہار» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

ہر بار اسی طرح سے فطرتسونے کی ڈلی سے ڈھالتی ہے

سرسوں کی کلی کی زرد مورتتھاما ہے جسے خم ہوا نے

ہر بار اسی طرح سے شاخیںکھلتی ہوئی کونپلیں اٹھائے

رستوں کے سلاخچوں سے لگ کرکیا سوچتی ہیں یہ کون جانے

ہر بار اسی طرح سے بوندیںرنگوں بھری بدلیوں سے چھن کر

آتی ہیں مسافتوں پہ پھیلےتانبے کے ورق کو ٹھنٹھنانے

ہر سال اسی طرح کا موسمہر بار یہی مہکتی دوری

ہر صبح یہی کٹھور آنسورونے کے کب آئیں گے زمانے

— مجید امجد