7 اشعار

جوانی کی کہانی

Jawani Ki Kahani

جوانی کی کہانی

«جوانی کی کہانی» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

نہ چھیڑ اے دل جوانی کی کہانیکسی کی دل ستانی کی کہانی

وہ سوز زندگی افروز کا ذکروہ درد جاودانی کی کہانی

وہ دکھ کی جاگتی راتوں کا قصہوہ اشکوں کی روانی کی کہانی

بہاریں مستیوں کی داستانیںخماریں سرگرانی کی کہانی

مسرت آشنا غم کا فسانہغم آگیں شادمانی کی کہانی

وہ ہونٹوں سے لگے جاموں کا قصہوہ آتش موج پانی کی کہانی

مری آنکھوں میں آنسو جھوم آئےنہ چھیڑ اے دل جوانی کی کہانی

— مجید امجد