9 اشعار

جینے والے

Jeene Waale

جینے والے

«جینے والے» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

کیا خبر صبح کے ستارے کوہے اسے فرصت نظر کتنی

پھیلتی خوشبوؤں کو کیا معلومہے انہیں مہلت سفر کتنی

برق بے تاب کو خبر نہ ہوئیکہ ہے عمر دم شرر کتنی

کبھی سوچا نہ پینے والے نےجام میں مے تو ہے مگر کتنی

دیکھ سکتی نہیں مآل بہارگرچہ نرگس ہے دیدہ ور کتنی

جانے کیا زندگی کی جاگتی آنکھہو گئی اس کی شب بسر کتنی

شمع خود سوز کو پتہ نہ چلادور ہے منزل سحر کتنی

مسکراتی کلی کو اس سے غرضکہ ہے عمر اس کی مختصر کتنی

جینے والوں کو کام جینے سےزندگی کا نظام جینے سے

— مجید امجد