6 اشعار

جنون عشق کی رسم عجیب کیا کہنا

Junoon-e-ishq ki rasm ajeeb kya kehna

جنون عشق کی رسم عجیب کیا کہنا

«جنون عشق کی رسم عجیب کیا کہنا» مجید امجد کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کیا روپ دوستی کا کیا رنگ دشمنی کا مجید امجد» میں 24 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

جنون عشق کی رسم عجیب کیا کہنامیں ان سے دور وہ میرے قریب کیا کہنا

یہ تیرگیٔ مسلسل میں ایک وقفۂ نوریہ زندگی کا طلسم عجیب کیا کہنا

جو تم ہو برق نشیمن تو میں نشیمن برقالجھ پڑے ہیں ہمارے نصیب کیا کہنا

ہجوم رنگ فراواں سہی مگر پھر بھیبہار نوحۂ صد عندلیب کیا کہنا

ہزار قافلۂ زندگی کی تیرہ شبییہ روشنی سی افق کے قریب کیا کہنا

لرز گئی تری لو میرے ڈگمگانے سےچراغ گوشۂ کوئے حبیب کیا کہنا

— مجید امجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں