8 اشعار

منٹو

Manto

منٹو

«منٹو» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

میں نے اس کو دیکھا ہےاجلی اجلی سڑکوں پر اک گرد بھری حیرانی میں

پھیلتی بھیڑ کے اوندھے اوندھے کٹوروں کی طغیانی میںجب وہ خالی بوتل پھینک کے کہتا ہے

''دنیا! تیرا حسن، یہی بد صورتی ہے''دنیا اس کو گھورتی ہے

شور سلاسل بن کر گونجنے لگتا ہےانگاروں بھری آنکھوں میں یہ تند سوال

کون ہے یہ جس نے اپنی بہکی بہکی سانسوں کا جالبام زماں پر پھینکا ہے

کون ہے جو بل کھاتے ضمیروں کے پر پیچ دھندلکوں میںروحوں کے عفریت کدوں کے زہر اندوز محلکوں میں

لے آیا ہے یوں بن پوچھے اپنے آپعینک کے برفیلے شیشوں سے چھنتی نظروں کی چاپ

کون ہے یہ گستاختاخ تڑاخ!

— مجید امجد