7 اشعار

مہکتے میٹھے مستانے زمانے

Mehakte meethe mastane zamane

مہکتے میٹھے مستانے زمانے

«مہکتے میٹھے مستانے زمانے» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

مہکتے میٹھے مستانے زمانےکب آئیں گے وہ من مانے زمانے

جو میرے کنج دل میں گونجتے ہیںنہیں دیکھے وہ دنیا نے زمانے

تری پلکوں کی جنبش سے جو ٹپکااسی اک پل کے افسانے زمانے

تری سانسوں کی سوغاتیں بہاریںتری نظروں کے نذرانے زمانے

کبھی تو میری دنیا سے بھی گزرولئے آنکھوں میں انجانے زمانے

انہی کی زندگی جو چل پڑے ہیںتری موجوں سے ٹکرانے زمانے

میں فکر راز ہستی کا پرستارمری تسبیح کے دانے زمانے

— مجید امجد