7 اشعار

ماڈرن لڑکیاں

Modern Ladkiyan

ماڈرن لڑکیاں

«ماڈرن لڑکیاں» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

سنہری دوپہروں روپہلی رتوںمیں سورج مکھی کے شگوفوں کے پاس

چناروں سے قد اور ستاروں سے نینزر افشاں بدن زعفرانی لباس

حسیں گوریاں گنگناتی پھریںمٹکتی پھریں ڈگمگاتی پھریں

کڑی دھوپ میں قاش زر سی تراشی ہوئی پنڈلیاںلہکتی پھریں تھرتھراتی پھریں

سجل راستوں سے گزر جائیں یہنگینوں بھرے آبشاروں کی طرح

زمانوں کے دل میں اتر جائیں یہلجیلی کٹیلی کٹاروں کی طرح

سنہری دوپہروں کو ٹھنڈک عطا کرنے والے خیالوں کے جادو جگاتی پھریںمٹکتی پھریں ڈگمگاتی پھریں

— مجید امجد