7 اشعار

قاصد مست گام موج صبا

Qāsid-e-mast-gām mauj-e-sabā

قاصد مست گام موج صبا

«قاصد مست گام موج صبا» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

قاصد مست گام موج صباکوئی رمز خرام موج صبا

وادیٔ برف کا کوئی سندیسمیرے اشکوں کے نام موج صبا

کوئی موج خیال میں بہتیمنزلوں کا پیام موج صبا

سو سمٹتی مسافتوں کا طلسمتیری کروٹ کا نام موج صبا

تیرے دامن کی خوشبوؤں میں ہیں غمسو سہانے مقام موج صبا

آتی پت جھڑ کے ساتھ لوٹتے وقتاک بہاریں پیام موج صبا

اک نوید نگاہ پیک حبیباک جواب سلام موج صبا

— مجید امجد