5 اشعار

صدیوں سے راہ تکتی ہوئی گھاٹیوں میں تم (ردیف .. ا)

Sadiyon se raah takti hui ghaatiyon mein tum (radeef .. a)

صدیوں سے راہ تکتی ہوئی گھاٹیوں میں تم (ردیف .. ا)

«صدیوں سے راہ تکتی ہوئی گھاٹیوں میں تم (ردیف .. ا)» مجید امجد کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کیا روپ دوستی کا کیا رنگ دشمنی کا مجید امجد» میں 24 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

صدیوں سے راہ تکتی ہوئی گھاٹیوں میں تماک لمحہ آ کے ہنس گئے میں ڈھونڈھتا پھرا

ان وادیوں میں برف کے چھینٹوں کے ساتھ ساتھہر سو شرر برس گئے میں ڈھونڈھتا پھرا

راتیں ترائیوں کی تہوں میں لڑھک گئیںدن دلدلوں میں دھنس گئے میں ڈھونڈھتا پھرا

راہیں دھوئیں سے بھر گئیں میں منتظر رہاقرنوں کے رخ جھلس گئے میں ڈھونڈھتا پھرا

تم پھر نہ آ سکو گے بتانا تو تھا مجھےتم دور جا کے بس گئے میں ڈھونڈھتا پھرا

— مجید امجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں