6 اشعار

توسیع شہر

Tausee-e-Shehar

توسیع شہر

«توسیع شہر» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

بیس برس سے کھڑے تھے جو اس گاتی نہر کے دوارجھومتے کھیتوں کی سرحد پر بانکے پہرے دار

گھنے سہانے چھاؤں چھڑکتے بور لدے چھتناربیس ہزار میں بک گئے سارے ہرے بھرے اشجار

جن کی سانس کا ہر جھونکا تھا ایک عجیب طلسمقاتل تیشے چیر گئے ان ساونتوں کے جسم

گری دھڑام سے گھائل پیڑوں کی نیلی دیوارکٹتے ہیکل جھڑتے پنجر چھٹتے برگ و بار

سہی دھوپ کے زرد کفن میں لاشوں کے انبارآج کھڑا میں سوچتا ہوں اس گاتی نہر کے دوار

اس مقتل میں صرف اک میری سوچ لہکتی ڈالمجھ پر بھی اب کاری ضرب اک اے آدم کی آل

— مجید امجد