9 اشعار

ان لوگوں کے اندر

Un Logon Ke Andar

ان لوگوں کے اندر

«ان لوگوں کے اندر» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

ان لوگوں کے اندر جن کے اندر میں بھی ہوںمیرے برعکس ایسے بھی

ہیں کچھ لوگجن کی باتوں کے کچھ سچے روپ

ان کے حربے ہیںلیکن یہ سچ ان کا نہیں ہوتا

یہ سچ اوروں سے چھینا ہوا ہوتا ہےاپنے جھوٹ اور اپنی بدی کو چھپانے کی خاطر

وہ اوروں کی اک اک اچھائی کو ہتھیا لیتے ہیںاور پھر اس ہتھیار کو لے کر جب وہ چلتے ہیں

ساری دنیا ان سے ڈرتی ہےیہ بھی کیسا زمانہ ہے

جب اچھوں کی سب اچھائیاں بروں کے ہاتھوں میںحربے ہیں سچے لوگ اگر جیوٹ ہوں

کون ان کے منہ آئے گاجھوٹ کے اس تالاب کے سب کچھوے

اپنے اپنے خول میں اپنے اپنے کالے ضمیروں میںچھپ جائیں گے

— مجید امجد