7 اشعار

یاد

Yaad

یاد

«یاد» مجید امجد کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

ایک اجلا سا کانپتا دھباذہن کی سطح پر لڑھکتا ہوا

نقش، جس میں کبھی سمٹ آئیلاکھ یادوں کی مست انگڑائی

داغ جس کی جبین غم پہ کبھیہو گیا آ کے لرزہ بر اندام

کسی بھولے ہوئے حبیب کا نامزخم جس کی تپکتی تہہ سے کبھی

رس پڑے دکھتے گھونگھٹ الٹا کےکسی چہرے کے سیکڑوں خاکے

عکس ان دیکھا عکس تیرتا ہےآنسوؤں کی روانیوں میں رواں

روح کی شورشوں میں سایہ کناںذہن کی سطح پر لڑھکتا ہوا

— مجید امجد