6 اشعار

نگاہ باز گشت

Nigah-e-Baaz Gasht

نگاہ باز گشت

«نگاہ باز گشت» مجید امجد کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کیا روپ دوستی کا کیا رنگ دشمنی کا مجید امجد» میں 24 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

آج تھی میرے مقدر میں عجب ساعت دیدآج جب میری نگاہوں نے پکارا تجھ کو

میری تشنہ نگاہوں کی صداکوئی بھی سن نہ سکا

صرف اک تیرے ہی دل تک یہ صداجاگتی دنیا کے کہرام سے چپ چاپ گزر کر پہنچی

صرف اک تو نے پلٹ کر مری جانب دیکھامجھے تو نے تجھے میں نے دیکھا

آج تھی میری نگاہوں کے مقدر میں عجب ساعت دیدکیا خبر پھر تو پلٹ کر مری جانب کبھی دیکھے کہ نہ دیکھے لیکن

ایک عمر اب میں یوں ہی اپنی طرف دیکھتے دیکھوں گا تجھے

— مجید امجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں