5 اشعار

غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا کیا اب تم سے بیان کریں

Gham ke bharose kya kuch chhoda kya ab tum se bayaan karein

غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا کیا اب تم سے بیان کریں

«غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا کیا اب تم سے بیان کریں» میراجی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «میر ملے تھے میرا جی سے باتوں سے ہم جان گئے میرا جی» میں 29 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا کیا اب تم سے بیان کریںغم بھی راس نہ آیا دل کو اور ہی کچھ سامان کریں

کرنے اور کہنے کی باتیں کس نے کہیں اور کس نے کیںکرتے کہتے دیکھیں کسی کو ہم بھی کوئی پیمان کریں

بھلی بری جیسی بھی گزری ان کے سہارے گزری ہےحضرت دل جب ہاتھ بڑھائیں ہر مشکل آسان کریں

ایک ٹھکانا آگے آگے پیچھے ایک مسافر ہےچلتے چلتے سانس جو ٹوٹے منزل کا اعلان کریں

میرؔ ملے تھے میراجیؔ سے باتوں سے ہم جان گئےفیض کا چشمہ جاری ہے حفظ ان کا بھی دیوان کریں

— میراجی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں