6 اشعار

دل محو جمال ہو گیا ہے

Dil mahv-e-jamaal ho gaya hai

دل محو جمال ہو گیا ہے

«دل محو جمال ہو گیا ہے» میراجی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «میر ملے تھے میرا جی سے باتوں سے ہم جان گئے میرا جی» میں 29 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

دل محو جمال ہو گیا ہےیا صرف خیال ہو گیا ہے

اب اپنا یہ حال ہو گیا ہےجینا بھی محال ہو گیا ہے

ہر لمحہ ہے آہ آہ لب پرہر سانس وبال ہو گیا ہے

وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھامژدہ کہ بحال ہو گیا ہے

چاہت میں ہمارا جینا مرناآپ اپنی مثال ہو گیا ہے

پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیںپر اب کے کمال ہو گیا ہے

— میراجی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں