8 اشعار

سلسلۂ روز و شب

Silsila Roz-o-Shab

سلسلۂ روز و شب

«سلسلۂ روز و شب» میراجی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

خدا نے الاؤ جلایا ہوا ہےاسے کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے

ہر اک سمت اس کے خلا ہی خلا ہےسمٹتے ہوئے دل میں وہ سوچتا ہے

تعجب کہ نور ازل مٹ چکا ہےبہت دور انسان ٹھٹھکا ہوا ہے

اسے ایک شعلہ نظر آ رہا ہےمگر اس کے ہر سمت بھی اک خلا ہے

تخیل نے یوں اس کو دھوکا دیا ہےازل ایک پل میں ابد بن گیا ہے

عدم اس تصور پہ جھنجھلا رہا ہےنفس دو نفس کا بہانہ بنا ہے

حقیقت کا آئینہ ٹوٹا ہوا ہےتو پھر کوئی کہہ دے یہ کیا ہے وہ کیا ہے

خلا ہی خلا ہے خلا ہی خلا ہے

— میراجی