19 اشعار

یعنی

Yaani

یعنی

«یعنی» میراجی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 46 سیکنڈ ہے۔

میں سوچتا ہوں اک نظم لکھوںلیکن اس میں کیا بات کہوں

اک بات میں بھی سو باتیں ہیںکہیں جیتیں ہیں کہیں ماتیں ہیں

دل کہتا ہے میں سنتا ہوںمن مانے پھول یوں چنتا ہوں

جب مات ہو مجھ کو چپ نہ رہوںاور جیت جو ہو درانہ کہوں

پل کے پل میں اک نظم لکھوںلیکن اس میں کیا بات کہوں

جب یوں الجھن بڑھ جاتی ہےتب دھیان کی دیوی آتی ہے

اکثر تو وہ چپ ہی رہتی ہےکہتی ہے تو اتنا کہتی ہے

کیوں سوچتے ہو اک نظم لکھوکیوں اپنے دل کی بات کہو

بہتر تو یہی ہے چپ ہی رہولیکن پھر سوچ یہ آتی ہے

جب ندی بہتی جاتی ہےاور اپنی اننت کہانی میں

یوں بے دھیانی میں روانی میںمانا ہر موڑ پہ مڑتی ہے

پر جی کی کہہ کے گزرتی ہےسر پر آئی سہہ جاتی ہے

اور منہ آئی کہہ جاتی ہےدھرتی کے سینے پہ چڑھتی ہے

اور آگے ہی آگے بڑھتی ہےیوں میں بھی دل کی بات کہوں

جی میں آئے تو نظم لکھوںچاہے اک بات میں سو باتیں

جیتیں لے آئیں یا ماتیںچاہے کوئی بات بنے نہ بنے

چاہے سکھ ہوں یا دکھ اپنےچاہے کوئی مجھ سے آ کے کہے

کیوں بول اٹھے کیوں چپ نہ رہےچاہے میں کہہ کر چپ ہی رہوں

میں سوچتا ہوں اک نظم لکھوںلیکن اس میں کیا بات کہوں

— میراجی