9 اشعار

ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے

Ham hue tum hue ke Meer hue

ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے

«ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے» میر تقی میر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 26 سیکنڈ ہے۔

ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئےاس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے

جن کی خاطر کی استخواں شکنیسو ہم ان کے نشان تیر ہوئے

نہیں آتے کسو کی آنکھوں میںہو کے عاشق بہت حقیر ہوئے

آگے یہ بے ادائیاں کب تھیںان دنوں تم بہت شریر ہوئے

اپنے روتے ہی روتے صحرا کےگوشے گوشے میں آب گیر ہوئے

ایسی ہستی عدم میں داخل ہےنے جواں ہم نہ طفل شیر ہوئے

ایک دم تھی نمود بود اپنییا سفیدی کی یا اخیر ہوئے

یعنی مانند صبح دنیا میںہم جو پیدا ہوئے سو پیر ہوئے

مت مل اہل دول کے لڑکوں سےمیرؔ جی ان سے مل فقیر ہوئے

— میر تقی میر