4 اشعار

المدد اے چاک دامانو قبا خطرے میں ہے

Almadad ae chaak-damanon qaba khatre mein hai

المدد اے چاک دامانو قبا خطرے میں ہے

«المدد اے چاک دامانو قبا خطرے میں ہے» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

المدد اے چاک دامانو قبا خطرے میں ہےڈوبنے والو بچاؤ نا خدا خطرے میں ہے

خون دل دینا ہی ہوگا اے اسیران چمنبوئے غنچہ روئے گل دست صبا خطرے میں ہے

مصلحت کوشی ہے یا شوخی طرز بیاںراہبر خود کہہ رہا ہے قافلہ خطرے میں ہے

چاک دامانوں پہ محسن انگلیاں اٹھتی رہی تھیںآج لیکن کج کلا ہوں کی قبا خطرے میں ہے

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں