6 اشعار

جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے

Jahil ko agar jehl ka inaam diya jaaye

جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے

«جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائےاس حادثہ وقت کو کیا نام دیا جائے

میخانے کی توہین ہے رندوں کی ہتک ہےکم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے

ہے خوئے ایازی ہی سزاوار ملامتمحمود کو کیوں طعنۂ اکرام دیا جائے

ضد ہے کہ انہیں مان کے سرخیل بہاراںغنچوں کی طرف سے کوئی پیغام دیا جائے

ہم مصلحت وقت کے قائل نہیں یاروالزام جو دینا ہے سر عام دیا جائے

بہتر ہے کہ اس بزم سے اٹھ آئیے محسنؔسرقے کو جہاں رتبۂ‌ الہام دیا جائے

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں