5 اشعار

اپنا آپ تماشا کر کے دیکھوں گا

Apna aap tamasha kar ke dekhunga

اپنا آپ تماشا کر کے دیکھوں گا

«اپنا آپ تماشا کر کے دیکھوں گا» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

اپنا آپ تماشا کر کے دیکھوں گاخود سے خود کو منہا کر کے دیکھوں گا

وہ شعلہ ہے یا چشمہ کچھ بھید کھلےپتھر دل میں رستہ کر کے دیکھوں گا

کب بچھڑا تھا کون گھڑی تھی یاد نہیںلمحہ لمحہ یکجا کر کے دیکھوں گا

وعدہ کر کے لوگ بھلا کیوں دیتے ہیںاب کے میں بھی ایسا کر کے دیکھوں گا

کتنا سچا ہے وہ میری چاہت میںمحسنؔ خود کو رسوا کر کے دیکھوں گا

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں