7 اشعار

جس کا درد بٹاؤ گے

Jis ka dard bataoge

جس کا درد بٹاؤ گے

«جس کا درد بٹاؤ گے» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

جس کا درد بٹاؤ گےاس سے رنج اٹھاؤ گے

سب کو دوست بناؤ گےسب کو دشمن پاؤ گے

دیوانے کو مت سمجھاؤ!دیوانے کہلاؤ گے

دور نہ جاؤ نظروں سےدنیا میں کھو جاؤ گے

محفل محفل چھپتے ہوخلوت خلوت پاؤ گے

تن آسانی کہتی ہےمشکل میں پڑ جاؤ گے

محسنؔ جو سمجھاتے ہوخود کو بھی سمجھاؤ گے

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں