7 اشعار

کیا ضروری ہے اب یہ بتانا مرا

Kya zaroori hai ab yeh batana mera

کیا ضروری ہے اب یہ بتانا مرا

«کیا ضروری ہے اب یہ بتانا مرا» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

کیا ضروری ہے اب یہ بتانا مراٹوٹتی شاخ پر تھا ٹھکانا مرا

غم نہیں اب ملی ہیں جو تنہائیاںانجمن انجمن تھا فسانہ مرا

جو بھی آیا ہدف پر وہ کب بچ سکاچوکتا ہی نہیں تھا نشانہ مرا

اک زمانہ کبھی تھا مرا ہم نواتم نے دیکھا کہاں وہ زمانہ مرا

ارض بھوپال سے تھا تعلق کبھیاب تو سب کچھ ہے یہ لاڑکانہ مرا

ناتوانی پہ میری جو ہیں خندہ زنان کو البم پرانا دکھانا مرا

میرے جانے سے بہتر ہے محسنؔ کبھیبزم شعر و سخن میں نہ جانا مرا

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں