6 اشعار

ملے تھے خوف سے، بچھڑے ہیں اعتماد کے ساتھ​

Mile the khauf se, bichhṛe hain e'timad ke saath

ملے تھے خوف سے، بچھڑے ہیں اعتماد کے ساتھ​

«ملے تھے خوف سے، بچھڑے ہیں اعتماد کے ساتھ​» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

ملے تھے خوف سے، بچھڑے ہیں اعتماد کے ساتھ​گزار دیں گے اِسی خوشگوار یاد کے ساتھ​

​یہ ذوق و شوق فقط لُطفِ داستاں تک ہے​سفر پہ کوئی نہ جائے گا سِندباد کے ساتھ​

​زمانہ جتنا بکھیرے، سنوَرتا جاؤں گا​ازل سے میرا تعلق ہے خاک و باد کے ساتھ​

​اُسے یہ ناز، بالآخر فریب کھا ہی گیا​مجھے یہ زعم کہ ڈُوبا ہوں اعتماد کے ساتھ​

​بڑھا گیا مرے اشعار کی دلآویزی​تھا لُطفِ ناز بھی شامل کِسی کی داد کے ساتھ​

​گزر رہی ہے کچھ اِس طرح زندگی محسن​سفر میں جیسے رہے کوئی گردباد کے ساتھ​

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں