7 اشعار

یوں ہی تو شاخ سے پتے گرا نہیں کرتے

Yun hi to shakh se patte gira nahin karte

یوں ہی تو شاخ سے پتے گرا نہیں کرتے

«یوں ہی تو شاخ سے پتے گرا نہیں کرتے» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

یوں ہی تو شاخ سے پتے گرا نہیں کرتےبچھڑ کے لوگ زیادہ جیا نہیں کرتے

جو آنے والے ہیں موسم انہیں شمار میں رکھجو دن گزر گئے ان کو گنا نہیں کرتے

نہ دیکھا جان کے اس نے کوئی سبب ہوگااسی خیال سے ہم دل برا نہیں کرتے

وہ مل گیا ہے تو کیا قصۂ فراق کہیںخوشی کے لمحوں کو یوں بے مزا نہیں کرتے

نشاط قرب غم ہجر کے عوض مت مانگدعا کے نام پہ یوں بد دعا نہیں کرتے

منافقت پہ جنہیں اختیار حاصل ہےوہ عرض کرتے ہیں تجھ سے گلہ نہیں کرتے

ہمارے قتل پہ محسنؔ یہ پیش و پس کیسیہم ایسے لوگ طلب خوں بہا نہیں کرتے

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں