10 اشعار

ہم نے غزلوں میں تمہیں ایسے پکارا محسن

Hum ne ghazlon mein tumhein aise pukara Mohsin

ہم نے غزلوں میں تمہیں ایسے پکارا محسن

«ہم نے غزلوں میں تمہیں ایسے پکارا محسن» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنا (دلاور علی آزر)» میں 28 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 18 سیکنڈ ہے۔

ہم نے غزلوں میں تمہیں ایسے پکارا محسنجیسے تم ہو کوئی قسمت کا ستارا محسن

اب تو خود کو بھی نکھارا نہیں جاتا ہم سےوہ بھی کیا دن تھے کہ تجھ کو بھی سنوارا محسن

اپنے خوابوں کو اندھیروں کے حوالے کر کےہم نے صدقہ تیری آنکھوں کا اتارا محسن

ہم کو معلوم ہے اب لوٹ کے آنا تیرانہیں ممکن یہ مگر پھر بھی خدارا محسن

ہم تو رخصت کی گھڑی کو بھی نہ سمجھے محسنسانس دیتی رہی ہجرت کا اشارہ محسن

اس نے جب جب بھی مجھے دل سے پکارا محسنمیں نے تب تب یہ بتایا کے تمہارا محسن

لوگ صدیوں کے خطائوں پہ بھی خوش بستے ہیںہم کو لمحوں کی وفاؤں نے اجاڑا محسن

ہو گیا جب یہ یقین اب وہ نہیں آئے گاآنسو اور غم نے دیا دل کو سہارا محسن

وہ تھا جب پاس تو جینے کو بھی دل کرتا تھااب تو پل بھر بھی نہیں ہوتا گزارا محسن

اسکو پانا تو مقدر کی لکیروں میں نہیںاسکو کھونا بھی کریں کیسے گوارہ محسن

— محسن نقوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں