7 اشعار

خواب بکھرے ہیں سہانے کیا کیا

Khwab bikhre hain suhane kya kya

خواب بکھرے ہیں سہانے کیا کیا

«خواب بکھرے ہیں سہانے کیا کیا» محسن نقوی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی(اسرار الحق مجاز)» میں 14 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

خواب بکھرے ہیں سہانے کیا کیالٹ گئے اپنے خزانے کیا کیا

صرف ایک ترکِ تعلّق کے لئےتو نے ڈھونڈے ہیں بہانے کیا کیا

مُڑ کے دیکھا ہی تھا ماضی کی طرفآ ملے یار پرانے کیا کیا

آج دیکھی ہے جو تصویر تیرییاد آیا ہے نجانے کیا کیا

شکریہ اے غم ِاحباب کی راتہم پہ گزرے ہیں زمانے کیا کیا

کس سے کہئیے کہ تیری چاہت میںہم نے سوچے تھے فسانے کیا کیا

رات صحرا کی ردا پر محسنحرف لکھے تھے ہوا نے کیا کیا

— محسن نقوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں