5 اشعار

کیوں کیا کرتے ہیں آہیں کوئی ہم سے پوچھے

Kyun kiya karte hain aahein koi hum se poochhe

کیوں کیا کرتے ہیں آہیں کوئی ہم سے پوچھےکر گئیں کیا وہ نگاہیں کوئی ہم سے پوچھے

لے کے دل ان کے مکرنے کی ادا کیا کہیےکیوں پلٹتی ہیں نگاہیں کوئی ہم سے پوچھے

دوست دشمن کو بنانا کوئی تم سے سیکھےدوستی کیسی نباہیں کوئی ہم سے پوچھے

نیچی نظریں کیے آتے ہو جہاں سے سمجھےجھینپتی کیوں ہیں نگاہیں کوئی ہم سے پوچھے

دل میں آنے کے مبارکؔ ہیں ہزاروں رستےہم بتائیں اسے راہیں کوئی ہم سے پوچھے

— مبارک عظیم آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں