5 اشعار

لگا دے سوز محبت پھر آگ سینے میں

Laga de soz-e-mohabbat phir aag seene mein

لگا دے سوز محبت پھر آگ سینے میںمزہ پھر آنے لگے دل جلوں کو جینے میں

بخیر گزریں یہ دو دن بہار کے یاربکہ روک ٹوک بہت ہو رہی ہے پینے میں

کھٹک رہی ہے کوئی شے نکال دے کوئیتڑپ رہا ہے دل بے قرار سینے میں

چمک رہی ہے یہ بجلی گرے گی توبہ پرجھلک رہی ہے مئے لالہ فام مینے میں

یہ خاص وقتوں کے کچھ نالہ ہائے موزوں ہیںہمارے شعر مبارکؔ نہیں سفینے میں

— مبارک عظیم آبادی