4 اشعار

تازہ آزار کا ارمان کہاں جاتا ہے

Taaza aazaar ka armaan kahan jaata hai

تازہ آزار کا ارمان کہاں جاتا ہےپھر ستا لے ترے قربان کہاں جاتا ہے

کس پہ دل آیا کہاں آیا بتا اے ناصحتو مری طرح پریشان کہاں جاتا ہے

خانقاہوں پہ ہوا پیر مغاں کا قبضہآج مے خانے کا سامان کہاں جاتا ہے

دل سلامت نہیں آنے کا مبارکؔ بخداارے نادان کہا مان کہاں جاتا ہے

— مبارک عظیم آبادی