5 اشعار

اے دیدہ خانماں تو ہمارا ڈبو سکا

Ay deedah khana maaN tu hamara dubo saka

اے دیدہ خانماں تو ہمارا ڈبو سکا

«اے دیدہ خانماں تو ہمارا ڈبو سکا» محمد رفیع سودا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

اے دیدہ خانماں تو ہمارا ڈبو سکالیکن غبار یار کے دل سے نہ دھو سکا

تجھ حسن نے دیا نہ کبھو مفسدی کو چینفتنہ نہ تیرے دور میں پھر نیند سو سکا

جو شمع تن ہوا شب ہجراں میں صرف اشکپر جس قدر میں چاہے تھا اتنا نہ رو سکا

سوداؔ قمار عشق میں شیریں سے کوہ کنبازی اگرچہ پا نہ سکا سر تو کھو سکا

کس منہ سے پھر تو آپ کو کہتا ہے عشق بازاے رو سیاہ تجھ سے تو یہ بھی نہ ہو سکا

— محمد رفیع سودا