7 اشعار

باطل ہے ہم سے دعویٰ شاعر کو ہم سری کا

Batil hai hum se dava shair ko hum-sari ka

باطل ہے ہم سے دعویٰ شاعر کو ہم سری کا

«باطل ہے ہم سے دعویٰ شاعر کو ہم سری کا» محمد رفیع سودا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

باطل ہے ہم سے دعویٰ شاعر کو ہم سری کادیوان ہے ہمارا کیسہ جواہری کا

چہرہ ترا سا کب ہے سلطان خاوری کاچیرہ ہزار باندھے سر پر جو وہ زری کا

منہ پر یہ گوشوارہ موتی کا جلوہ گر ہےجیسے قران باہم ہو ماہ و مشتری کا

آئینہ خانے میں وہ جس وقت آن بیٹھےپھر جس طرف کو دیکھو جلوہ ہے واں پری کا

جز شوق دل نہ پہنچوں ہرگز بہ کوئے جاناںاے خضر کب ہوں تیری محتاج رہبری کا

جو دیکھتا ہے تجھ کو ہنستا ہے قہقہے ماراے شیخ تیرا چہرہ مبدا ہے مسخری کا

طالب ہیں سیم و زر کے خوبان ہند سوداؔاحوال کون سمجھے عاشق کی بے زری کا

— محمد رفیع سودا