5 اشعار

دیکھے بلبل جو یار کی صورت

Dekhe bulbul jo yaar ki surat

دیکھے بلبل جو یار کی صورت

«دیکھے بلبل جو یار کی صورت» محمد رفیع سودا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

دیکھے بلبل جو یار کی صورتپھر نہ دیکھے بہار کی صورت

برق دیکھی ہو جس نے سو جانےمجھ دل بے قرار کی صورت

دل ترستا ہے دیکھنے کو مراخنجر آب دار کی صورت

جو کوئی دیکھتا ہے روتا ہےمجھ دل داغ دار کی صورت

وہی سوداؔ کے دل کی سمجھیں قدردیکھیں جو لالہ زار کی صورت

— محمد رفیع سودا